ٹ سے شروع ہونے والی شاعری | Urdu poetry

ٹکرائیے ہجوم سے اور جان جائیے
دیوار کون کون ہے، رستہ ہے کون کون
ٹھوکروں کا سلسلہ بھی ختم ہو گا ایک دن
کیا ہوا اے دل اگر منزل کا پتھر دور ہے
ٹوٹا جو کعبہ کون سی یہ جائے غم ہے شیخ
کچھ قصرِ دل نہیں کہ بنایا نہ جائے گا
ٹوٹا تو کتنے آئنہ خانوں پہ زد پڑی
اٹکا ہوا گلے میں جو پتھر صدا کا تھا
ٹھہر سکو تو ٹھہر جاؤ میرے پہلو میں
وہ دھوپ ہے کہ یہی سایۂ شجر ہے بہت
ٹھہرو کوئی دم ، کہ جان ٹھہرے
مت جاؤ ، کہ جی سے جائیں گے ہم

ٹوٹا تو ہوں مگر ابھی بکھرا نہیں فراز
میرے بدن پہ جیسے شکستوں کا جال ہو

ﭨﮭﻮﮐﺮ ﻟﮕﯽ ﺗﻮ ﺻﻒ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺟﺴﻢ ﮐﮭﻞ ﮔئے
ﺍﮎ ﺳﻤﺖ ﺭکھ ﺩﯾﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﻟﭙﯿﭧ ﮐﮯ
ٹھہرو ٹھہرو مرے اصنامِ خیالی ٹھہرو
میرا دل گوشۂ تنہائی میں گھبرائے گا