Poetry on Teachers | 5 October

Teacher’s Day will be celebrated on 5 October. This day is specified to admire the efforts of teachers in building our nation. Here you will find the best wishing for your teachers. These wishing sentences can be used to encourage teachers and appreciate their work. Happy Teachers Day!

Urdu Poetry For teachers

جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک

اُن کی تدریس سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں


یہ جو ہماری درس گاہوں میں اُستاد ہوتے ہیں

حقیقت میں یہی قوم کی بُنیاد ہوتے ہیں

سُنیں روداد ہم جب بھی کسی کی کامیابی کی

ہر اک روداد میں یہ مرکزِ روداد ہوتے ہیں


سنگ بے قیمت تراشا اور جوہر کر دِیا

شمع علم و آگہی سے دِل منوّ ر کر دِیا


اٌستاد کی عظمت کو ترازو میں نہ تولو

اٌستاد تو ہر دور میں انمول رہا ہے


جتنی بھی زمانے سے مجھے داد مِلی ہے
میرا ایماں ہے کہ سب باعثِ استاد مِلی ہے


سنگ‌ بے قیمت تراشا اور جوہر کر دیا 
شمع علم و آگہی سے دل منور کر دیا

فکر و فن تہذیب و حکمت دی شعور و آگہی 
گم‌ شدان راہ کو گویا کہ رہبر کر دیا

چشم فیض اور دست وہ پارس صفت جب چھو گئے 
مجھ کو مٹی سے اٹھایا اور فلک پر کر دیا

دے جزا اللہ تو اس باغبان علم کو 
جس نے غنچوں کو کھلایا اور گل تر کر دیا

خاکۂ تصویر تھا میں خالی از رنگ حیات 
یوں سجایا آپ نے مجھ کو کہ قیصرؔ کر دیا


رہبر بھی یہ ہمدم بھی یہ غم خوار ہمارے

استاد یہ قوموں کے ہیں معمار ہمارے


گُمنامی کے اندھیرے میں تھا
ایک پہچان بنا دیا
دُنیا کے غم سے مجھے
اُنہوں نے انجان بنا دیا
اُن کی ایسی مہربانی ہوی کہ
اُستاد جی نے مجھے اک
اچھا انسان بنا دیا